ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) نے 2016 میں ایک کے بعد ایک نئی تاریخ
رقم کی - چاہے ایک ساتھ 20 سیٹلائٹ چھوڑنے کی بات ہو یا ایک سال میں سب سے
زیادہ سیٹلائٹ چھوڑنے کی، دوبارہ استعمال کئے جا نے والی لانچ گاڑی کے ماڈل
کے کامیاب
تجربہ کی بات ہو یا دو ٹن سے بھاری سیٹلائٹ کو خلا میں نصب کرنے
کی۔اسرو نے سال کے پہلے پانچ ماہ میں تین مشن کو انجام دیا جن میں تین سیٹلائٹ خلا میں قائم کیے گئے۔یہ تینوں نیوی گیشن سیٹلائٹ آئی آر این ایس ایس (ای1،ایف 1،آئی جی) سیریز کے تھے۔